پاکستان

کراچی سے حج کیلئے جدہ پہنچنے والے شہری کی بائیو میٹرک کا مسئلہ، امیگریشن کلیئر قرار

سعودی امیگریشن نے 75 سالہ بزرگ کی بائیومیٹرک اور امیگریشن کلیئر کردی، بائیومیٹرک کی وجہ سے امیگریشن کے عمل میں تاخیر ہوئی۔
سعودی امیگریشن نے 75 سالہ بزرگ کی بائیومیٹرک اور امیگریشن کلیئر کردی، بائیومیٹرک کی وجہ سے امیگریشن کے عمل میں تاخیر ہوئی۔

کراچی سے جدہ پہنچنے والے عازم حاجی کے ویزے کا نہیں بلکہ بائیو میٹرک نہ آنے کا مسئلہ تھا تاہم ان کی امیگریشن کلیئر قرار دے دی گئی ہے۔

کراچی سے بذریعہ پی آئی اے حج کے لیے جدہ پہنچنے والے 75 سالہ پاکستانی بزرگ عازم حج کے پاس ویزا موجود ہے تاہم جدہ میں بائیو میٹرک نہ ہونے کا مسئلہ تھا۔ 

پی آئی اے ذرائع کے مطابق بزرگ افراد میں ایک بار میں بائیو میٹرک نہ ہونا نارمل بات ہے۔

شہری کی کراچی سے ویزا چیکنگ کے بعد ہی امیگریشن کلیئرنس کی گئی تھی جس کےبعد سعودی امیگریشن نے 75 سالہ بزرگ کی بائیومیٹرک اور امیگریشن کلیئر کردی، بائیومیٹرک کی وجہ سے امیگریشن کے عمل میں تاخیر ہوئی۔

سومار نامی مسافر کے بغیر ویزے کراچی سے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

 سومار نامی بزرگ کو حج ادائیگی کے لیے سعودیہ میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

مزید خبریں :