Time 22 مئی ، 2023
پاکستان

پولیس کیخلاف نازیبا زبان کے استعمال پر کمسن طالبعلم کو حراست میں لے لیا گیا

طالب علم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر پولیس نے بچے کو حراست میں لے لیا/ فوٹو جیونیوز
طالب علم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر پولیس نے بچے کو حراست میں لے لیا/ فوٹو جیونیوز

پشاور: پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے ساتویں جماعت کے طالب علم کو حراست میں لے لیا گیا۔

پشاور میں ساتویں جماعت کے طالب علم نے ایک ویڈیو میں پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا، طالب علم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر پولیس نے بچے کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق بچہ ساتویں جماعت کا طالب علم ہے اور اس کے خلاف کارروائی نہیں کررہے تاہم بچے کے والد کو بچے پر کڑی نظر اور محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید خبریں :