پاکستان

اماراتی سفیر کا کراچی میں اعلیٰ حکومتی عہدیداران و معززین کے اعزاز میں عشائیہ

فوٹو: رپورٹر جیو نیوز
فوٹو: رپورٹر جیو نیوز

متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے کراچی میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں، سیاستدانوں، سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ 

عشائیے میں گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی، اسپیکر آغا سراج درانی سمیت کویت، قطر، بحرین، عمان اور دیگر ممالک کے قونصل جنرلز سمیت دیگر معززین نے بھی خصوصی شرکت کی۔

عشائیہ کا اہتمام امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ تقریب میں صوبے کی اعلیٰ سرکاری، سیاسی و کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

فوٹو: رپورٹر جیو نیوز
فوٹو: رپورٹر جیو نیوز

اماراتی سفیر نے گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ  اور صوبے کے دیگر اعلیٰ عہدیداران وسیاسی شخصیات سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ 

اماراتی سفیر اور معزز مہمانوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ اور نئے تجارتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی کا کہنا تھا کہ کراچی آمد پر ہمیشہ مجھے ایک خوشی کا احساس ہوتا ہے ۔ سندھ باالخصوص کراچی کے لوگوں کی محبت اور زندہ دلی وطن اور گھر سے دوری کا احساس نہیں دلاتی ہے۔ 

اماراتی سفیر نے معزز مہانوں کی جانب سے پاک یو اے ای دوستی کی مضبوطی اور دونوں ممالک کی سلامتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اماراتی قونصل جنرل کراچی انتہائی محبت کرنے والے اور متحرک شخصیت ہیں، سندھ سمیت ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد ہو یا کراچی میں ہونے ہونے والا کوئی ایونٹ بخیت عتیق الرومیتی ہمیشہ پیش پیش ہوتے ہیں۔

اس موقع پر بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ بانی یو اے ای نے پاک یو اے ای دوستی کی بنیاد رکھی تھی، اس بنیاد کو مضبوط بنانا ہم سب کا فرض ہے۔ یہاں کے لوگوں سے ملنے والی محبت اور عزت نے کبھی وطن اور اہل خانہ سے دوری کا احساس نہیں ہونے دیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ سندھ حکومت کے تعاون سے بہت جلد سیلاب متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کر نے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :