ویڈیو: حقیقت کا گمان دینے والی پینٹنگ جس سے آپ بھی دھوکہ کھاجائیں

 یقیناً آپ نے اب تک ایسی  بہت سی پینٹنگ دیکھی ہوں گی  جو دل اور آنکھوں کو بھلی معلوم ہوتی ہیں جبکہ  بعض  پینٹنگ تو ایسی ہوتی ہیں کہ دماغ بھی دنگ رہ جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی ایک پینٹنگ دکھائیں گے جسے دیکھ کر آپ  بھی سوچ میں پڑجائیں گے کہ  حقیقی منظر کون سا ہے اور پینٹنگ کون سی ہے؟

 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آرٹسٹ  نے  اپنے چھوٹے سے کینوس کو سمندر کنارے رکھا ہوا ہے، اس کینوس پر بنائی گئی پینٹنگ  کے ذریعے آرٹسٹ نے لوگوں کو دنگ کردیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پینٹر نے رنگوں سے سمندر کی ایسی پینٹنگ بنائی جسے دیکھ کر لمحے بھر کیلئے تو  آنکھیں بھی دھوکہ  کھا جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ناصرف پینٹنگ بلکہ آرٹسٹ کے ہنر کو بھی سراہا جارہا ہے۔

مزید خبریں :