27 دسمبر ، 2012
پشاور…خیبر پختون خوا کے وزیراطلاعات میاں افتخار نے کہا ہے کہ طالبان کے کہنے پرحکومتی پالیسی تبدیل نہیں کی جاسکتی،دہشتگردی کیخلاف لائحہ عمل کیلیے تمام مکاتب فکراورسیاسی جماعتوں کومتحدکرینگے،صوبائی وزیرنے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل کیانی سے بھی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ملاقات کی جائیگی، میاں افتخار نے بتایا کہ طالبان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائیگا، بشیر احمد بلور کی شہادت سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے۔