22 فروری ، 2012
ممبئی … بالی ووڈ اداکار سیف علی کو ایک شخص پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی اداکار سیف علی خان ممبئی گزشتہ رات کے واقعے پر تفتیش کے لئے کولابا پولیس اسٹیشن پہنچے تھے جہاں پولیس نے انہیں باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بالی ووڈ نواب سیف علی خان نے گزشتہ روز تاج ہوٹل میں بھارتی نژاد جنوبی افریقی بزنس مین اقبال شرما پر تشدد کیا تھا جس کے بعد سیف علی خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف بزنس مین پر تشدد کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بالی ووڈ اداکارسیف علی خان اوراقبال شرما کے درمیان جھگڑا اس وقت ہوا جب سیف علی خان اور کرینہ کپور کھانا کھا رہے تھے۔ سیف علی خان اور اقبال شرما کے درمیان جھگڑا اونچی آواز میں بات کرنے پر شروع ہوا جس کے بعد سیف نے بزنس مین پر تشدد کیا ۔واقعے کے وقت سیف علی خان کے ساتھ بھارتی اداکارہ کرینہ کپور بھی تھی اور ان سے بھی پوچھ گچھ کئے جانے کا امکان ہے۔