پاکستان
28 دسمبر ، 2012

شاہ لطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات آج سے شروع ہونگیں

شاہ لطیف بھٹائی کے عرس کی تقریبات آج سے شروع ہونگیں

کراچی …سندھ کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کا 269 واں عرس آج سے شروع ہورہا ہے، اس سلسلے میں حکومت سندھ نے جمعہ کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کررکھا ہے،شاہ صاحب کی زندگی اورتعلیمات کے متعلق جیو نیوز کے اسلم شیخ کی رپورٹ کے مطابق شاہ جو رسالوکے ذریعے پوری دنیا کو امن کا پیغام دینے والے صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے 1689 میں ضلع مٹیاری کے تعلقہ ہالا میں سید حبیب شاہ کے گھرمیں آنکھ کھولی۔آپ کے بزرگوں کا تعلق ہرات افغانستان سے تھا، آپ تصوف کی جانب مائل ہوئے، تلاش حق کے لیے کئی طویل سفرکیے،جن کے تجربات کی جھلک آپ کی شاعری میں ملتی ہے۔آپ کے صوفیانہ کلام میں امن اورمحبت کا درس، دنیاسے بے رغبتی اورعشق حقیقی کی تڑپ صاف نظرآتی ہے۔ہرسال صفرکی چودہ تاریخ کو بھٹ شاہ میں آپ کاتین روزہ عرس منایاجاتا ہے جس کے دوران مختلف پروگرام اور سیمینارزکاانعقاد کیاجاتاہے، اس موقع پرمیلہ بھی لگتا ہے اورتینوں دن مزارپرمحفل سماں جاری رہتی ہے، جس میں شاہ عبداللطیف بھٹائی سے منسوب ساز طنبورا بجایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :