دنیا
Time 26 مئی ، 2023

امریکی شہری نوکری چھوڑ کر جنگل میں کیوں جا بسا؟

رابرٹ نے اپنی خواہش پوری کرنے کیلئے امریکی ریاست ہوائی کے جنگل کا انتخاب کیا: میڈیا رپورٹ /فوٹو سوشل میڈیا
رابرٹ نے اپنی خواہش پوری کرنے کیلئے امریکی ریاست ہوائی کے جنگل کا انتخاب کیا: میڈیا رپورٹ /فوٹو سوشل میڈیا

فطرت سے محبت تو  ہر کوئی رکھتا ہے اسی وجہ سے   بہت سے لوگ   فطرت کے قریب ہونے کی کوشش بھی کرتے ہیں، ایسا ہی  ایک شخص امریکی شہری بھی ہے جو  اس محبت کیلئے اپنی ملازمت کو چھوڑ کر جنگل میں جا بسا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رابرٹ برٹن نامی شہری کا تعلق امریکی ریاست شمالی کیلی فورنیا سے ہے اور وہ ایک سپر مارکیٹ میں کیشیئر کی  ملازمت کرتا تھا۔

رابٹ نے شہری زندگی کیوں چھوڑی؟

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ امریکی شہری نے ڈیجیٹل اور شہری سہولیات سے بھری زندگی کو چھوڑکر امریکی ریاست  ہوائی کے جنگل میں  بسیرا کیوں کیا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق رابرٹ فطرت کے قریب رہنا چاہتے تھے جس کی وجہ سے  انہوں نے ہوائی کے جنگل کا انتخاب کیا اور وہاں  اپنا گھر  تیار کرلیا ، رابرٹ کی جانب سے جنگل میں تیار کیے جانے والے گھر کی  ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رابرٹ 2011 سے جنگل میں رہ رہے ہیں اور اپنے سوشل میڈیا  اکاؤنٹس پر روزانہ کی بنیاد پر حالات حاضرہ سے متعلق ویڈیو  بھی شیئر کرتے ہیں۔

 گزر بسر کیسے کرتے ہیں؟

جنگل میں رابرٹ کے گزر بسر کا ذریعہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے ہونے والی کمائی ہے جس پر  ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ماضی  کو یاد نہیں کرتے جبکہ وہ اپنے کھانے کی اشیا بھی خود اگاتے ہیں۔

اس کے علاوہ اپنی ویڈیوز کے ذریعے سے وہ لوگوں کو یہ بتاتے بھی ہیں کہ کیسے وہ سخت حالات کا سامنا کرتے ہیں۔

مزید خبریں :