28 مئی ، 2023
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کا کہنا ہےکہ جیلوں میں قیدیوں کو ہم تو کم سزا دیتے ہیں مگر جیلر زیادہ سزا دیتا ہے۔
پشاور میں تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ جیلوں میں ایسے مناظر دیکھے ہیں کہ خدا کسی کو نہ دکھائے۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ جوڈیشری اور جیل میں موجود مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، اسپیشل بینچ بنائے ہیں جن کے قابل ذکر نتائج آ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔