دنیا
Time 28 مئی ، 2023

بھارتی پہلوانوں کے احتجاج کا معاملہ کشیدہ ہوگیا

ریسلرز نے سیکورٹی حصار کی خلاف روزی کرتے ہوئے نیو پارلیمنٹ بلڈنگ کی طرف جانے کی کوشش کی جس پر انہیں سکشی ملک اور بجرنگ پونیا کو پولیس نے حراست میں لے لیا گیا/ فائل فوٹو
ریسلرز نے سیکورٹی حصار کی خلاف روزی کرتے ہوئے نیو پارلیمنٹ بلڈنگ کی طرف جانے کی کوشش کی جس پر انہیں سکشی ملک اور بجرنگ پونیا کو پولیس نے حراست میں لے لیا گیا/ فائل فوٹو

نئی دہلی : بھارت کے ایلیٹ پہلوانوں کے احتجاج کا معاملہ کشیدہ ہو گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج کرنے والے ریسلرز وینیش پھوگت، سکشی ملک اور بجرنگ پونیا کو پولیس نے حراست میں لے لیا، ریسلرز نے سکیورٹی حصار کی خلاف روزی کرتے ہوئے نیو پارلیمنٹ بلڈنگ کی طرف جانے کی کوشش کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کرنے والے ریسلرز اور پولیس اہلکاروں نے ایک دوسرے کو دھکے بھی دیے، احتجاج کرنے والے پہلوانوں کے ساتھیوں کو بھی زبردستی بس میں ڈالا گیا جب کہ ریسلر سکشی ملک کو پولیس اہلکاروں نے گھسیٹا۔

خیال رہے کہ بھارتی پہلوان ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھ کی گرفتاری کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، ریسلرز نے صدر کے جنسی طور پر ہراساں کا الزام لگایا ہے اور ان کے احتجاج کو چار ہفتوں سے زائد ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :