Time 30 مئی ، 2023
کھیل

آئی سی سی چیئرمین اور سی ای او قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

آئی سی سی عہدیدار چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور دیگرپی سی بی حکام سے ملاقات کریں گے: ذرائع__فوٹو: سوشل میڈیا
آئی سی سی عہدیدار چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور دیگرپی سی بی حکام سے ملاقات کریں گے: ذرائع__فوٹو: سوشل میڈیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کےچیئرمین گریگ بارکلے اور سی ای او جیف الرڈائس لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی عہدیدار چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور دیگرپی سی بی حکام سے ملاقات کریں گے۔

ملاقاتوں میں ورلڈکپ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ فنانشل ماڈل پرآئی سی سی حکام کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے عہدیدار آج صبح دو روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں۔

مزید خبریں :