28 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے گزشتہ تین ماہ سے بند معروف سوشل ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب کو کھولنے کافیصلہ کرلیا ہے،اس حوالے سے جمعہ کو وزیرداخلہ رحمان ملک کاٹوئٹرپرپیغام بھی موصول ہوا ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق یوٹیوب کھولنے کا نوٹی فیکشن آج جاری کیاجائے گا۔اور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں یوٹیوب کھلنے کاامکان ہے۔ادھروزیرداخلہ نے اپنے پیغام میں مزید کہاہے کہ یوٹیوب کھولنے کامطالبہ سوسائٹی کے تمام طبقوں کی جانب سے کیاجارہاتھا،جبکہ یوٹیوب کھولنے کامطالبہ ٹوئٹرپرمیرے مداح بھی کررہے تھے،امیدہے اب آپ لوگ خوش ہوں گے۔