28 دسمبر ، 2012
اسلام آباد… وزارت آئی ٹی کے حکام نے کہا ہے کہ یو ٹیوب کھولنے کے فیصلے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے،یو ٹیوب بند کرنے کا حکم وزیراعظم نے دیا تھا،لہٰذا اب یو ٹیوب کھولنے کاحتمی فیصلہ بھی وزیراعظم ہی کرسکتے ہیں،ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ بین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس میں یو ٹیوب کھولنے پر غور کیا گیا تھا، ذرائع ننے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے یو ٹیوب کھولنے کی ہدایت کی گئی تھی، جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے یوٹیوب کھولنے سے متعلق فیصلے پر تحفظات کا اظہار ہے۔دریں اثناء وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ توہین آمیزموادروکنے کیلیے پی ٹی اے طاقتورفائروال لگانے پرمذاکرات کررہاہے،انھوں نے کہا کہ یوٹیوب بندکرنیکامطالبہ سوسائٹی کے ہرطبقے نے کیاتھا۔