پاکستان
28 دسمبر ، 2012

سیاسی جماعتوں کاپولنگ اسٹیشنز میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ

سیاسی جماعتوں کاپولنگ اسٹیشنز میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد…مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں نے الیکشن کمیشن کوخطوط لکھے ہیں۔اور ان خطوط میں کراچی میں الیکشن کے دن فوج تعینات کرنیکامطالبہ کیا ہے ۔سیاسی جماعتوں نیمطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں پولنگ اسٹیشنزکے اندراورباہرفوج تعینات کی جائے، جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کیلیے نئی گائیڈلائنزجاری کردی گئی ہے۔الیکشن کمیشن گائیڈلائنزکے مطابق پریذائیڈنگ افسران نتائج فوج کی نگرانی میں ریٹرننگ آفیسر کے حوالیکرینگے،امیدوارکوسرکاری سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی،امیدوارکواپنی حفاظت کاانتظام خودکرناہوگا۔

مزید خبریں :