05 جون ، 2023
کراچی: موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
جواد میمن کے مطابق جنوبی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے جس کے سبب 10 یا 11جون کو یہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کےسائیکلون بن سکتا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اس طوفان سے سندھ ،بلوچستان کی ساحلی پٹی اور عمان اورگجرات کو ممکنہ خطرہ ہے۔
جواد میمن کے مطابق سائیکلون کا نام بنگلا دیش کےتجویز کردہ لفظ 'بائے پر جوائے' رکھا جائے گا۔ سائیکلون کا کا نام بنگلہ دیش کا تجویز کردہ ہےجس کا مطلب تباہی ہے۔