کھیل
Time 08 جون ، 2023

نیوزی لینڈ کرکٹ کی 20 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش

کرکٹرز 12 جون تک کنٹریکٹ کی پیشکش قبول یا انکار کرسکتےہیں/ فائل فوٹو
کرکٹرز 12 جون تک کنٹریکٹ کی پیشکش قبول یا انکار کرسکتےہیں/ فائل فوٹو

آکلینڈ : نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20  کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فاسٹ بولرایڈم ملن کو 5  برسوں میں پہلی مرتبہ کنٹریکٹ آفرکیا گیا۔

اس حوالے سے کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ  ایڈم ملن کی حالیہ پرفارمنس شاندار رہی ہے اور وہ کنٹریکٹ کےحقدار ہیں۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
 فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز 12 جون تک کنٹریکٹ کی پیشکش قبول یا انکار کرسکتےہیں۔

مزید خبریں :