08 جون ، 2023
ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا، انٹربینک میں ڈالر معمولی سا سستا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 روپے مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 81 پیسے کا ہوگیا۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 286 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے منہگا ہو کر 305 روپے کا ہوگیا ہے۔