دنیا
Time 08 جون ، 2023

بی جے پی نے بھارت کو گاندھی کے قاتل گوڈسے کے بھارت میں تبدیل کر دیا ہے: محبوبہ مفتی

بی جے پی نے اپنے ہندوتوا ایجنڈے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے: سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر۔ فوٹو فائل
بی جے پی نے اپنے ہندوتوا ایجنڈے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے: سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر۔ فوٹو فائل

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی نے گاندھی کے بھارت کو گاندھی کے قاتل نتھورام گوڈسے کے بھارت میں تبدیل کر دیا ہے۔

سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے اپنے ہندوتوا ایجنڈے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے۔

محبوبہ مفتی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بی جے پی بھارت میں ہندوتوا نظریہ آگے بڑھانے کے لیے پہلے اس کا تجربہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرتی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے گاندھی کے بھارت کو گاندھی کے قاتل نتھو رام گوڈسے کے بھارت میں تبدیل کر دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ نتھو رام گوڈسے نے 30 جنوری 1948 کو نئی دہلی میں ایک دعائیہ تقریب میں مہاتما گاندھی کو قتل کیا تھا۔

مزید خبریں :