جہانگیر ترین کی پارٹی میں جانیوالے زیادہ تر لوگ مسافر ہیں، خواجہ آصف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی پارٹی میں جانے والے زیادہ تر لوگ مسافر ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی میں جانے والے زیادہ تر لوگ مسافر ہیں، ان کے حلقوں میں ہمارے پاس مضبوط امیدوار موجود ہیں، جس امیدوار کے ساتھ ووٹ بھی موجود ہوں اس سے بات کی جا سکتی ہے ، تاہم جہانگیر ترین سے ہمارا اچھا تعلق موجود ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا خاندان 1857  سے عملیت پسند ہے ، اب پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر شاید2013 سے پہلے والے ارکان الیکشن لڑیں ، پی ٹی آئی بین نہ ہوئی تو اسی سے مقابلہ ہوگا لیکن حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ، حتمی چیزیں تب سامنے آئیں گی جب الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیئر سیاستدان جہانگیر ترین نے اپنی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا۔

جہانگیر ترین نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر علیم خان نے کہا کہ ہم سب اکھٹے ہو کر جہانگیر ترین کی قیادت میں اس جدوجہد میں حصہ ڈالیں گے۔

مزید خبریں :