پاکستان

پی ٹی آئی خواتین ونگ کی رہنما شبنم جہانگیر کو کراچی ائیر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خواتین ونگ کی رہنما شبنم جہانگیر کو کراچی ائیر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شبنم جہانگیر کراچی سے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے دبئی جا رہی تھیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون رہنما کے پاس دبئی کا بزنس ویزا موجود ہے، انہیں بورڈنگ کے بعد امیگریشن کاؤنٹر سے حراست میں لیا گیا۔

حکام کے مطابق شبنم جہانگیر کا نام ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ میں موجود ہے جبکہ وہ 9 مئی کو کراچی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی جلاؤ گھیراؤ میں درج ایف آئی آرز میں بھی مطلوب تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شبنم جہانگیر کراچی سے دبئی کے لیے پاسپورٹ نمبر 8100574-AF پر سفر کر رہی تھیں۔

مزید خبریں :