پی این ایس سی کا جہاز منوڑہ کے قریب ریت میں دھنسنے سے بچ گیا

فوٹو: marinetraffic.com
فوٹو: marinetraffic.com

کراچی: پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا جہاز  منوڑہ  ٹاور کے قریب ریت میں دھنسنے سے بچ گیا۔

 پی این ایس سی ذرائع کے مطابق کوئٹہ  جہاز کا انجن  پورٹ  سے  نکلتے  وقت اچانک بند ہوگیا اور  جہاز  منوڑہ  ٹاور کے ساتھ ریت کے قریب آگیا۔

پی این ایس سی ذرائع کا کہنا ہےکہ اینکر ڈالنے میں تاخیر  پر کوئٹہ جہاز  بھی ہینگ ٹونگ جہاز  کی طرح  ریت کی جانب آرہا تھا جس پر جہاز کو  بچانےکے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے 4  ٹگ حرکت میں آئے اور فوری طور پر ریسکیو کرتے ہوئے جہاز کو ریت میں دھنسنے سے بچالیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان پی این ایس سی کا کہنا ہے کہ جہاز کے انجن میں  خرابی آئی تھی جسے  فوری دور کردیا گیا ہے۔

2021 میں کراچی کے ساحل پر کنٹینروں سے لدا کارگو بحری جہاز ہینگ ٹونگ ریت میں آپھنسا تھا،فوٹو: فائل
 2021 میں کراچی کے ساحل پر کنٹینروں سے لدا کارگو بحری جہاز ہینگ ٹونگ ریت میں آپھنسا تھا،فوٹو: فائل

ماہرین کا کہنا ہےکہ پی این ایس سی کو جہازوں کی مرمت اور  آپریشنل صلاحیتوں کو  بہتر کرنےکی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ جولائی 2021 میں کراچی کے ساحل پر کنٹینروں سے لدا کارگو بحری جہاز  ہینگ  ٹونگ ریت میں آپھنسا تھا جسے ڈیڑھ ماہ کی کوششوں کے بعد بالآخر کامیاب آپریشن کے ذریعے گہرے پانی میں پہنچایا گیا۔


مزید خبریں :