13 جون ، 2023
کیا آپ جانتے ہیـں بالی وڈ کے مشہور اداکار جیکی شروف ایک کامیاب اداکار بن جانے کے باوجود مشترکہ رہائشی عمارت ( chawl ) میں رہتے رہے لیکن فلموں کی کامیابی کے بعد انہیں اسی عمارت میں علیحدہ سے ٹوائلٹ دے دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جیکی شروف نے انکشاف کیا کہ فلموں کی کامیابی سے قبل میں ایک مشترکہ رہائشی عمارت میں رہتا تھا جہاں 7 خاندان (34 سے زائد افراد ) رہائش پذیر تھے،عمارت میں صرف 3 ٹوائلٹ موجود تھے اور ہرصبح ان ٹوائلٹس کے باہر لمبی قطار موجود ہوتی تھی جس کی وجہ سے ہر صبح بھاگ دوڑ کرنی پڑتی تھی۔
عمارت میں صرف 3 ٹوائلٹ موجود تھے: جیکی شروف
جیکی شروف نے کہا کہ جب میری فلمیں ہٹ ہونے لگیں اور میں عام سے مشہور ہوا تھا، اس عمارت کے تین ٹوائلٹس میں سے ایک ٹوائلٹ میرے لیے مختص کردیا گیا جو کہ وہاں رہنے والے 34 افراد کیلئے ایک مشکل فیصلہ تھا، جب میں نے یہ ٹوائلٹ لینے سے منع کیا تو ان لوگوں نے مجھے مجبور کیا اور مجھے بتایا کہ میری فلموں کی کامیابی وہاں رہنے والے افراد کیلئے فخر کا باعث ہے۔
پروڈیوسر بھی اسی چال میں مجھ سے ملاقات کیلئے آتے تھے: جیکی شروف
ادکار نے بتایا کہ مجھے کہا گیا کہ میں اپنی غیر موجود گی میں اس ٹوائلٹ کو لاک کرکے جاسکتا ہوں لیکن یہ فیصلہ ہر صبح میرے لیے خاصی شرمندگی کا باعث بنتا تھا اور جب میں نے وہاں لوگوں سے کہا کہ وہ میرے جانے کے بعد یہ ٹوائلٹ استعمال کرسکتےہیں تو انہوں نے مجھے منع کردیا۔
فلمی کیرئیر کے ابتدائی سالوں سے متعلق جیکی شروف کا کہنا تھا کہ پروڈیوسر بھی اسی چال میں مجھ سے ملاقات کیلئے آتے تھے، ہم دو باکسز کو بیٹھے کی جگہ بنا کر میٹنگ کیا کرتے تھے، ایک باکس کو ٹیبل کے طور پر استعمال کیا جاتا جب کہ اس کمرے سے میرا باتھ روم بھی واضح نظر آتا تھا۔