کھیل

پی ایچ ایف کا بھارت میں منعقدہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے درکار فنڈز کا مسئلہ حل ہوگیا

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے پی ایچ ایف کو 25 ملین کا چیک دے دیا گیا— فوٹو: جیو نیوز
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے پی ایچ ایف کو 25 ملین کا چیک دے دیا گیا— فوٹو: جیو نیوز

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری اور ایونٹ میں شرکت کیلئے ٹیم کو بھارت روانہ کرنے کیلئے درکار فنڈز کا مسئلہ حل ہو گیا، پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے پی ایچ ایف کو 25 ملین کا چیک دے دیا گیا۔

پی ایچ ایف کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی خصوصی گرانٹ کا چیک وصول کرنے کے بعد حکومت پاکستان، محکمہ بین الصوبائی روابط کے وزیر احسان مزاری اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی درخواست پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے خصوصی گرانٹ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے انتظامات کے سلسلہ میں جاری کی گئی ہے۔ پی ایچ ایف قومی کھیل کی بہتری اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی بھرپور نمائندگی کیلئے کوشاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کی  انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی اورحالیہ شاندار کارکردگی کو ہاکی کے شائقین کی جانب سے سراہا گیا ہے۔

مزید خبریں :