Time 13 جون ، 2023
کھیل

ہمارےکھلاڑیوں کی فٹنس یورپی ٹیموں کے معیار جیسی نہیں : ہاکی کوچ

ہمیں کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے کام کرنا ہے، مڈفیلڈاور فل بیکس کو بہتر کرنا پڑے گا : محمد ثقلین/فوٹوفائل
ہمیں کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے کام کرنا ہے، مڈفیلڈاور فل بیکس کو بہتر کرنا پڑے گا : محمد ثقلین/فوٹوفائل

لاہور :  پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ  کھلاڑیوں کی فٹنس اس معیار کی نہیں جیسی یورپی ٹیموں کی ہے۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد ثقلین کا کہنا تھا کہ ہمیں کھلاڑیوں کی فٹنس  بہتر بنانے کے لیے کام کرنا ہے، مڈفیلڈاور فل بیکس کو بہتر کرنا پڑے گا۔

یورپی ٹیمیں 2 ، 3 سیکنڈز میں گول نکال لیتی ہیں : ہاکی کوچ محمد ثقلین

محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کی  فل بیکس کی پاسنگ اچھی نہیں،کھلاڑیوں کی فٹنس اس معیار کی نہیں جیسی یورپی ٹیموں کی ہے،  یورپی ٹیمیں 2 ، 3 سیکنڈز میں گول نکال لیتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ  ایک ہفتے کی ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کریں گے، کوشش ہو گی فل ٹیم ٹریننگ کریں ،کیمپ میں 30کھلاڑی ہوں گے تو اچھا فوکس کر سکیں گے۔

 ایشین چیمپیئنز ٹرافی کیلئے نئی مینجمنٹ کا اعلان

واضح رہے کہ  حال ہی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نئی مینجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، پی ایچ ایف نے قومی ہاکی ٹیم کے کوچ اولمپیئن ایاز محمود اور منیجر سعید خان کو فارغ کرتے ہوئے نئے کوچنگ پینل کا اعلان کیا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 12 جون سے لاہور میں شروع ہوگا جبکہ ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی 3 سے 12 اگست بھارت کے شہر چنئی میں کھیلی جائے گی۔

مزید خبریں :