14 جون ، 2023
جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی متفقہ طور منظوری دے دی۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی متفقہ طور منظوری دے دی۔
جسٹس مسرت ہلالی خیبرپختونخوا سے سپریم کورٹ کا جج بننے والی پہلی خاتون جج ہوں گی۔
صدرمملکت کی جانب سے ان کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 16 ہو جائے گی۔
سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس مسرت ہلالی کا نام تجویز کیا تھا۔
خیال رہےکہ 8 مئی کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔