کھیل
30 دسمبر ، 2012

چنئی:پاکستان نے بھارت کو پہلے ایک روزہ میں6 وکٹوں سے ہرادیا

چنئی:پاکستان نے بھارت کو پہلے ایک روزہ میں6 وکٹوں سے ہرادیا

چنئی…پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت کو چھ وکٹوں سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاص کرلی۔اس سے قبل چنئی کے ایم اے چدم برم اسٹیڈیم( چیپک) میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس پاکستان جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارتی ٹیم نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔جواب میں گرین شرٹس نے 48.1اوورز میں چار وکٹیں کھوکر228کا ہدف پورا کرلیا۔پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید101(ناٹ آؤٹ)،یونس خان 58اور شعیب ملک 34(ناٹ آؤٹ)قابل ذکر بیٹسمین تھے،جبکہ کپتان مصباح الحق 16رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کا بھی آغاز کچھ زیادہ اچھا نہ تھا اور صرف 21کے مجموعے پر دو ابتدائی کھلاری پویلین لوٹ گئے، تاہم اس موقع پر نوجوان بیٹسمین ناصر جمشید اور سابق کپتان یونس خان کے درمیان شاندار 122کی شراکت قائم ہوئی جس کے باعث میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوئی،ان دونوں کی شراکت سے میچ کے آخر تک بھارتی بولرز بے بسی کی تصویر بنے رہے اور میچ پر مکمل طور پر پاکستان کی گرفت قائم رہی۔بھارت کی جانب سے بھوینشور کمار نے دو جبکہ اشانت شرما اور اشوک ڈینڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب دوسراایک روزہ میچ کولکتہ میں 3جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :