16 جون ، 2023
بھارت میں کھیلی جانے والی ساف فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ امور نےقومی فٹ بال ٹیم کو این او سی جاری کردیا۔
قومی ٹیم کی ایونٹ میں شمولیت حکومتی اجازت سے مشروط تھی، گزشتہ روز وزارت داخلہ نے بھی کلیئرنس جاری کردی تھی۔
ویزا ملنے کی صورت میں ٹیم 18 جون کو ماریشس سے ممبئی روانہ ہوگی۔ ساف چیمپئن شپ کے 14 ویں ایڈیشن کے انعقاد کی ذمہ داری بھارت کو سونپی گئی ہے۔
چیمپئن شپ بھارت کے شہر بنگلور کے سری کانتیراوا اسٹیڈیم میں 21 جون سے 4 جولائی 2023 تک منعقد ہوگی جس میں 8 ٹیمیں میزبان بھارت، کویت، نیپال، پاکستان، لبنان ، بنگلا دیش، مالدیپ ، بھوٹان شامل ہیں۔
یکم جولائی کو سیمی فائنل اور چار جولائی کو ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کو گرو پ اے میں شامل کیا گیا ہے جو اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 21جولائی کو کھیلے گی۔
دوسرا میچ 24 جولائی کو کویت اور تیسرا 27 جولائی کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔
8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت، کویت، نیپال اور پاکستان جبکہ گروپ بی میں بنگلا دیش، بھوٹان، لبنان اور مالدیپ شامل ہیں۔