دنیا
31 دسمبر ، 2012

بھارت اس سال خواتین کے لئے خطرناک ترین ملک رہا

  بھارت اس سال خواتین کے لئے خطرناک ترین ملک رہا

نئی دہلی… بھارت اس سال خواتین کے لئے خطرناک ترین ملک رہا۔ جہاں خواتین پراس لئے گھریلو تشدد کیا گیا کیونکہ وہ اسی لائق سمجھی جاتی ہیں۔جبکہ حالیہ سالوں میں نئی دہلی کو جنسی زیادتی کے دارلحکومت کا نام دیا گیا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کی دس بنیادی وجوہات ہیں۔بھارت ایشیا کے ان ملکوں میں ہے جہاں خواتین پولیس اسٹیشنزکی کمی ہے۔دو سو بھارتی شہریوں کے لئے صرف ایک پولیس اہلکاردستیاب ہے۔1996 میں ججوں سے کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے خواتین کو اس لئے زیادتی کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے چھوٹے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔2012میں یونیسیف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 57فیصد بھارتی لڑکے اور53فیصد لڑکیوں کا خیال ہے کہ بیویوں کو مارنا انصاف پر مبنی ہے۔بھارت میں عام طور پر خواتین گھر سے باہر محفوظ نہیں سمجھی جاتیں۔عوامی مقامات پر خواتین کو گھورنا اور گندی نگاہوں سے دیکھنا اور بعد میں متاثرہ خاتون کو ہی مورد الزام ٹھہرانا ۔جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خواتین کو بااثر افراد کی جانب سے مفاہمت کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔بھارت کا عدالتی انتہائی تکلیف دہ حد تک سست روی سے کام کرتا ہے۔جنسی زیادتی کرنیوالے ملزمان کیخلاف کم سزا بھی بھارت میں جنسی زیادتی کی ایک اہم وجہ ہے۔بھارت میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تعداد کم ہے۔

مزید خبریں :