پسوڑی کو کسی تھرڈ کلاس کاپی کی ضرورت نہیں ہے

’پسوڑی‘ کا شمار سال 2022 کے مشہور پاکستانی گانوں میں ہوتا ہے— فوٹو: فائل
’پسوڑی‘ کا شمار سال 2022 کے مشہور پاکستانی گانوں میں ہوتا ہے— فوٹو: فائل

بھارت میں پاکستانی گانے ’پسوڑی ‘کے ری میک کی تیاری پر فینز آگ بگولہ ہوگئے۔ ’پسوڑی‘ کا شمار سال 2022 کے مشہور پاکستانی گانوں میں ہوتا ہے لیکن کیا اب یہ گانا بھارتی فلم 'ستیہ پریم کی کتھا' کیلئے دوبارہ بنایا جارہا ہے؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی سیٹھی کے ہٹ ٹریک کو اب کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی کی آنے والی فلم ستیہ پریم کی کتھا کیلئے ری میک کیا جارہا ہے۔

علی سیٹھی کے ہٹ ٹریک کو اب کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی کی آنے والی فلم ستیہ پریم کی کتھا کیلئے ری میک کیا جارہا ہے — فوٹو: فائل
علی سیٹھی کے ہٹ ٹریک کو اب کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی کی آنے والی فلم ستیہ پریم کی کتھا کیلئے ری میک کیا جارہا ہے — فوٹو: فائل

خبر سامنے آتے ہی پسوڑی فینز غصے سے آگ بگولہ ہوگئے، کوئی گانے کا ری میک بنانے پر ناراض ہوا تو کسی نے پاکستانی گانوں کی کاپی کرنے پر بھارتی فلم انڈسٹری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ اس گانے کی ریلیز کو ابھی صرف ایک سال ہوا ہے اور ابھی سے اس کے ری میک کی تیاری شروع ہوگئی؟ بالی وڈ والوں مہربانی کرکے پسوڑی کو تو چھوڑ دو۔ انہوں نے گانے کے میکرز کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ اس گانے کو ہر قیمت پر بچائیں۔

گانے کی ریلیز کو ابھی صرف ایک سال ہوا ہے اور ابھی سے اس کے ری میک کی تیاری شروع ہوگئی؟ بالی وڈ والوں مہربانی کرکے پسوڑی کو تو چھوڑ دو: سوشل میڈیا صارف — فوٹو: اسکرین گریب
گانے کی ریلیز کو ابھی صرف ایک سال ہوا ہے اور ابھی سے اس کے ری میک کی تیاری شروع ہوگئی؟ بالی وڈ والوں مہربانی کرکے پسوڑی کو تو چھوڑ دو: سوشل میڈیا صارف — فوٹو: اسکرین گریب

عالیہ نامی ٹوئٹر صارف نے بالی وڈ ہنگامہ کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگ اب یہ کہیں گے کہ پسوڑی آپ کا گانا ہے جبکہ آپ علی سیٹھی اور شائے گل کو اس گانے کا کریڈٹ بھی نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آپ لوگ نچ پنجابن کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کر چکے ہیں۔

اب یہ کہیں گے کہ پسوڑی آپ کا گانا ہے جبکہ آپ علی سیٹھی اور شائے گل کو اس گانے کا کریڈٹ بھی نہیں دیں گے: سوشل میڈیا صارف — فوٹو: اسکرین گریب
اب یہ کہیں گے کہ پسوڑی آپ کا گانا ہے جبکہ آپ علی سیٹھی اور شائے گل کو اس گانے کا کریڈٹ بھی نہیں دیں گے: سوشل میڈیا صارف — فوٹو: اسکرین گریب

کائنات لکھتی ہیں کہ بالی وڈ کی کسی تھرڈ کلاس فلم کیلئے پسوڑی کا ری میک بنانے سے بہتر ہے کہ اسے کسی پاکستانی فلم کیلئے بنایا جائے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ بالی وڈ ہمارے فنکاروں کو عزت نہیں دیتا اور پھر بے شرمی کے ساتھ ہمارے گانے کاپی کرتا ہے۔

بالی وڈ ہمارے فنکاروں کو عزت نہیں دیتا اور پھر بے شرمی کے ساتھ ہمارے گانے کاپی کرتا ہے: سوشل میڈیا صارف — فوٹو: اسکرین گریب
بالی وڈ ہمارے فنکاروں کو عزت نہیں دیتا اور پھر بے شرمی کے ساتھ ہمارے گانے کاپی کرتا ہے: سوشل میڈیا صارف — فوٹو: اسکرین گریب

ایک صارف لکھتے ہیں کہ پسوڑی کا ری میک بنانے کی ہمت بھی مت کرنا۔ انہوں نے بھارتی فلم ’ستیہ پریم کی کتھا‘ کو ایک نچلے درجے کی فلم قرار دیا۔

پسوڑی کا ری میک بنانے کی ہمت بھی مت کرنا: سوشل میڈیا صارف — فوٹو: اسکرین گریب
پسوڑی کا ری میک بنانے کی ہمت بھی مت کرنا: سوشل میڈیا صارف — فوٹو: اسکرین گریب

ایک صارف نے لکھا کہ ہمارے میوزک کو تنہا چھوڑ دو۔ پسوڑی کو کسی تھرڈ کلاس کاپی کی ضرورت نہیں ہے۔

پسوڑی کو کسی تھرڈ کلاس کاپی کی ضرورت نہیں ہے: سوشل میڈیا صارف — فوٹو: اسکرین گریب
پسوڑی کو کسی تھرڈ کلاس کاپی کی ضرورت نہیں ہے: سوشل میڈیا صارف — فوٹو: اسکرین گریب

واضح رہے کہ کارتک آریان اپنی آنے والی فلم ستیہ پریم کی کتھا کی ریلیز کیلئے تیار ہیں۔ بھول بھلیا 2 کے مرکزی کردار کارتک اور کیارا اس فلم میں پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ سمیر ودوان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 29 جون 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی ریلیز سے قبل میکرز نے علی سیٹھی کے ماسٹر پیس کا ری میک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔