Time 25 جون ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی نے کے پی میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو غیر ضروری بھرتی کیا: نگران صوبائی وزیر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا (کے پی) کے نگران  وزیر  صعنت و تجارت  عدنان  جلیل کا کہنا ہے کہ  پاکستان  تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے اپنے 9 سالہ دور  حکومت میں صوبے میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو غیر  ضروری  بھرتی کیا۔

جیو نیوز  سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئےخیبرپختونخوا کے نگران وزیر صعنت و تجارت عدنان جلیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے 9 سالہ دور حکومت میں صوبہ میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو غیر ضروری بھرتی کیا جس سے صوبہ معاشی طور پر بیٹھ گیا ہے۔ 

عدنان جلیل نےکہا کہ افغان بارڈر پر ڈالر اسمگلنگ سے بھی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا اسمبلی میں مختلف اسامیوں پر بھرتیوں میں بندر بانٹ کا انکشاف ہوا تھا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھرتیوں میں سابق وزیراعلیٰ، وزراء، اراکین اسمبلی اور افسران کے رشتہ داروں کو نوازا گیا۔

تحریک انصاف حکومت کے خاتمے سے قبل صوبائی اسمبلی میں 125 سے زیادہ افراد کو بھرتی کیا گیا، بھرتیاں گریڈ 16 سے 18 کے عہدوں پر کی گئیں، اس معاملے پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نےکہا کہ 150 کے قریب سابق ایم پی ایز اور اسمبلی افسران نے بھرتی کے لیے سفارشیں کیں جس کا امیدوار بھرتی نہیں ہوا وہ اب الزام تراشی کر رہا ہے۔

مزید خبریں :