کاروبار
01 جنوری ، 2013

کراچی کے حالات ،چھٹیوں کی وجہ سے دسمبر میں65ارب روپے کا نقصان

کراچی کے حالات ،چھٹیوں کی وجہ سے دسمبر میں65ارب روپے کا نقصان

اسلام آباد…ایف بی آر روان سال کے لئے ٹیکس وصولیوں کے 2381 ارب روپے کے ہدف کا پہلے چھ ماہ میں صرف 38 فیصد اکھٹا کرسکا۔ایف بی آر کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق 892 ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی،حتمی اعداو شمار آنے تک پہلے چھ ماہ میں 900 ارب روپے کی ٹیکس وصولی تک پہنچنے کا امکان ہے ، ذرائع ایف بی آر کے مطابق دسمبر میں ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق 200 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر میں کراچی کے حالات اور چھٹیوں کے باعث 65 ارب روپے کا ریونیو کا نقصان ہوا، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کا 2381 ارب روپے کا ہدف پورا کرنے کے لئے اگلے چھ ماہ میں 1480 ارب روپے اکھٹا کرنا ہوں گے۔

مزید خبریں :