سافٹ ٹینس ٹیم کوریا میں تمام میچز ہارکر خاموشی سے کراچی پہنچ گئی

ٹیم عباد سرور حسین، محمد علی، سعد چوہدری اور کوچ و منیجر سرور حسین پر مشتمل تھی جسےتمام میچز میں پہلے ہی راؤنڈ میں شکست ہوئی— فوٹو : فائل
ٹیم عباد سرور حسین، محمد علی، سعد چوہدری اور کوچ و منیجر سرور حسین پر مشتمل تھی جسےتمام میچز میں پہلے ہی راؤنڈ میں شکست ہوئی— فوٹو : فائل

جنوبی کوریا میں سافٹ ٹینس ایونٹ میں شرکت کے بعد 4 رکنی ٹیم خاموشی سے وطن پہنچ گئی۔

پاکستانی ٹیم کو بھارت کے خلاف تمام میچز میں شکست ہوئی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں سافٹ ٹینس کا کوئی وجود نہیں، بغیر ٹرائل کھلاڑی غیرملکی دورے کیلئے منتخب کیے جاتے ہیں جو سوشل میڈیا اور سندھ اسپورٹس منسٹری سے فنڈز  بھی حاصل کرتے ہیں۔

ٹیم عباد سرور حسین، محمد علی، سعد چوہدری اور کوچ و منیجر سرور حسین پر مشتمل تھی جسےتمام میچز میں پہلے ہی راؤنڈ میں شکست ہوئی۔

منتظمین نے ٹیموں کو مصروف رکھنے کیلئے کنسولیشن ایونٹ کا انعقاد کیا ۔ اس میں بھی پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا رہا اور منگولیا اور ویتنام کے ہمراہ تیسری  پوزیشن  حاصل کی۔

مزید خبریں :