کھیل

پی سی بی کے امور الیکشن کمشنرکے حوالےکرنےکا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے امور  الیکشن کمشنر کے حوالے کرنےکا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

شہری عرفان منظور نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری کیا گیا 20  جون کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ پی سی بی کے معاملات الیکشن کمشنر کے حوالے کرنےکا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

خیال رہےکہ وزات بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری کیےگئے  نوٹیفکیشن میں پی سی بی کی مینیجمنٹ کمیٹی کو  مدت مکمل ہونے  پر کام  سے  روک دیا گیا تھا اور  پاکستان کرکٹ  بورڈ کے امور الیکشن کمشنر کے حوالےکردیےگئے تھے۔

مزید خبریں :