دنیا
01 جنوری ، 2013

ہلیری کلنٹن کے سرمیں خون جم گیا ہے،جلد صحتیاب ہوجائیں گی،ڈاکٹرز

ہلیری کلنٹن کے سرمیں خون جم گیا ہے،جلد صحتیاب ہوجائیں گی،ڈاکٹرز

نیویارک…ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کی دائیں کان کے پیچھے دماغ اور کھوپڑی کے درمیان رگ میں خون جم گیا ہے،اُمید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں گی۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر نیویارک کے پریس بائیٹرین اسپتال منتقل کر دیاگیا تھا،اُن کی صحت کے متعلق ڈاکٹروں کی جانب سے بیان جاری کیاگیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ اسکین کے مطابق ہلیری کلنٹن کی دائیں کان کے پیچھے دماغ اورکھوپڑی کے درمیان خون جم گیاہے۔خون جمنے سے فالج خطرہ نہیں اور نہ ہی رگ کو نقصان پہنچا ہے،ڈاکٹرز نے اس اُمید کااظہار کیا ہے کہ ہلیری کلنٹن جلد مکمل طورپر صحت یاب ہو جائیں گی،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن اچھی سپرٹ کے ساتھ ہیں ،اُنہیں مکمل علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :