01 جنوری ، 2013
فیصل آباد…وزیر اعظم کے حکم پر ٹیکسٹایل انڈسٹری کوگیارہ روز سے بند بجلی فراہم کر دی گی۔ نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی کارخانوں اور فیکٹریوں کو پہیہ چل پڑا۔ گیس کی جلد بحالی کے لئے بھی مزدور پر امید ہیں۔ملک میں بجلی بحران اور شارٹ فال بڑھ جانے کی وجہ سے ٹیکسٹایل اندسٹری کو اچانک بجلی کی سپلا ئی غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی تھی۔ جس سے کارخانو ں اور فیکٹروں میں پیداواری عمل رک گیا تھا۔ساتھ ہی یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدوروں کو بھی نوکریوں سے ہاتھ دھونے پڑ گئے تھے۔لیکن آج وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے صنعتی تنظیموں کے نمائندوں سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔جس میں وزیر اعظم نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی روزانہ 16گھنٹے بجلی بحال کرنے کا اعلان کیا۔ جس پر گزشتہ روز سال نو کے آغاز سے ایک گھنٹہ قبل 11روز سے بند ٹیکسٹائل انڈسٹری کا پہیہ ایک بار پھر سے چل پڑا۔فیکٹروں اور کارخانوں میں پیداواری عمل شروع ہونے سے مزدور کام سے لگ گئے ہیں۔