01 جنوری ، 2013
کوئٹہ… سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے ڈاکٹر طاہر القادری کو کامیاب جلسے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ الطاف حسین بھی پاکستا ن آجائیں ، 14جنوری کو لانگ مارچ سے کچھ نہیں ہوگا ۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ 14جنوری کو کچھ نہیں ہوگا کیونکہ انتخابات قریب تر قریب ہے اس لیے کوئی بھی اس جمہوری عمل کو نہیں سمٹیے گا،جلد غیر جانبدار نگران سیٹ قائم کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک فیملی اور خاندان کی طرح ہے جس کے سربراہ آصف زرداری ہیں انہوں نے جو فیصلہ میرے بارے میں کیا میں نے اس کو لبیک کہا اور اس کو اپنا استعفی پیش کیا اس کے بعد مرکز نے مجھے کئی عہدوں کی پیشکش کی اور میں نے انہیں کہا کہ میں وکالت کرنا چاہتا ہوں اور پنجاب کی گورنر شپ سے ہٹنے کے بعد اب میں پہلی بار بلوچستان میں ڈپٹی اسپیکر کے کیس کی پیروی کررہا ہوں بلوچستان میرا اپنا گھر ہے میں بلوچ ہوں اور میری اس صوبے سے بہت بڑی یادیں وابستہ ہے۔