01 جنوری ، 2013
اسلام آباد…ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جاری ہے،پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں،پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کے چھائے رہنے کی توقع ہے۔ملک کے زیادہ تر علاقے شدید سردی کی لہر کے زیر اثر رہنے کا امکان ہے۔سکردو منفی 14ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ سب سے سرد مقام رہا۔استور منفی 13 ،کالام منفی 12 ،پارا چنار منفی 10،قلات اور ہنزہ منفی 8 ،گلگت اورگوپس منفی 6 ،دالبدین منفی 5 ،دروش ،چترال،راولا کوٹ اور دیر منفی 4 اور مالم جبہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی کاکم سیکم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور میں6،پشاور 2 اور کوئٹہ میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اسلام آبادمیں 2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔