Time 02 جولائی ، 2023
پاکستان

امریکی ریاست کولوراڈو کی کاؤنٹی کا ڈپٹی شیرف بننے والا پہلا پاکستانی

کاشف خالد نے یونیورسٹی آف سندھ سے ایم اے کیا اور قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکا سے کرمنل جسٹس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
کاشف خالد نے یونیورسٹی آف سندھ سے ایم اے کیا اور قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکا سے کرمنل جسٹس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ 

پہلا پاکستانی نوجوان امریکی ریاست کولوراڈو کی ایڈمز کاؤنٹی کا ڈپٹی شیرف بن گیا۔

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان کاشف سرمد خالد نے امریکا میں محنت کرکے کامیابی حاصل کی، ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد کاشف خالد کو کولوراڈو کی ایڈمز کاؤنٹی میں ڈپٹی شیرف تعینات کر دیا گیا۔

کاشف خالد نے یونیورسٹی آف سندھ سے ایم اے کیا اور قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکا سے کرمنل جسٹس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

پاکستانی نوجوان کاشف خالد نے 2012 میں بطور کرائم رپورٹر کراچی میں صحافت بھی کی، کاشف خالد 10 سال قبل امریکا منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھا اور کرمنل جسٹس میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکی ریاست کولوراڈو میں پولیس آفیسر کی نوکری حاصل کی۔

مزید خبریں :