01 جنوری ، 2013
اسلام آباد… فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کہا ہے کہ امریکا کو طورخم اور چمن سے اسلحہ لے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق کسٹم جنرل آرڈر میں ترمیم کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کے تحت امریکا کوطورخم اور چمن سے راہ داری مل گئی۔ ایف بی آر کے مطابق امریکا کو طورخم اور چمن سے اسلحہ لے جانے کی اجازت دیدی گئی، امریکا فوجی گاڑیوں کے پرزہ جات بھی لے جاسکے گا تاہم کیمیائی اور ایٹمی مواد یا پرزہ جات پر پابندی ہوگی۔