پاکستان
Time 04 جولائی ، 2023

تھر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 7 بچے دم توڑگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ضلع  تھر پارکر  میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا،  غذائی قلت  اور  مختلف بیماریوں میں  مبتلا مزید7 بچے دم توڑ گئے۔

محکمہ صحت تھرپارکر نے تصدیق کی ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور  مختلف بیماریوں میں مبتلا 7 بچے انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق  جاں بحق ہونے والے بچوں میں نومولود سے لےکر 5 سال تک کے بچے شامل ہیں۔

مرنے والے بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقوں سے ہے، رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 435 ہوگئی ہے۔

کراچی کےگڈاپ ٹاؤن میں ہیضے کی وبا

دوسری جانب کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن کے شیدی گوٹھ میں ہیضے سےخاتون جاں بحق اور خواتین اور  بچوں سمیت متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

متعلقہ سرکاری اسپتال میں 300 سے زائد افراد ہنگامی حالت میں لائےگئے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ متعدد افراد ہیضےکا شکار ہیں،گوٹھ کا پانی مضر صحت ہونے سے ہیضہ پھیلا ہے۔

مزید خبریں :