Time 05 جولائی ، 2023
پاکستان

کراچی: گلستان جوہر میں لڑکی سے سرعام زیادتی کی کوشش

ملزم نے عبایا پہنی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے/ اسکرین گریب
ملزم نے عبایا پہنی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے/ اسکرین گریب

کراچی: گلستان جوہر میں  لڑکی سے گلی میں زیادتی کی کوشش کی گئی لیکن لڑکی کی مزاحمت کرنے پر ملزم فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گلستان جوہر بلاک 4، مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں 2 روز قبل راہ گزرتی لڑکی  کے ساتھ ایک شخص نے انتہائی غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی۔

ملزم نے عبایا پہنی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گلی میں ملزم موٹر سائیکل کے پاس کھڑا ہے، اس دوران باحجاب لڑکی گلی سے گزرتی ہے تو ملزم اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کرتا ہے، لڑکی  کے مزاحمت کرنے پر   ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوجاتا ہے۔

ملزم کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی جب کہ ملزم نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے واقعہ سے متعلق شکایت نہیں کی، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے تحقیقات کررہے ہیں۔

نوٹ: ویڈیو کے غیر اخلاقی ہونے کے باعث اسے خبر میں شامل نہیں کیاگیا۔

مزید خبریں :