Time 08 جولائی ، 2023
پاکستان

سیاسی تھیٹر اور ناٹک بند کر کے 5 سالوں میں پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت بن سکتا ہے: احسن اقبال

ماضی میں عدلیہ کے سیاسی ہنگاموں کے پیچھے عدلیہ کے متنازعہ فیصلے تھے: احسن اقبال — فوٹو: فائل
ماضی میں عدلیہ کے سیاسی ہنگاموں کے پیچھے عدلیہ کے متنازعہ فیصلے تھے: احسن اقبال — فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی تھیٹر اور ناٹک بند کر کے پانچ سالوں میں پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت بن سکتا ہے۔

وزارت منصوبہ بندی میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی سپلائی کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہو گیا ہے، کسی شخص یا ادارے نے پاکستان میں سیاسی غیر یقینی پیدا کرنے کی کوشش کی تو یہ ملک سے بدترین دشمنی ہو گی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی میں عدلیہ کے سیاسی ہنگاموں کے پیچھے عدلیہ کے متنازعہ فیصلے تھے۔

مزید خبریں :