Time 11 جولائی ، 2023
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، نیب نے عمران خان کو 13 جولائی کو طلب کرلیا

نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی سے بنی گالہ اور زمان پارک کی ریونیو دستاویز، شوکت خانم ٹرسٹ کی رجسٹریشن اور متعلقہ دستاویزات بھی منگوا لیں— فوٹو:فائل
نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی سے بنی گالہ اور زمان پارک کی ریونیو دستاویز، شوکت خانم ٹرسٹ کی رجسٹریشن اور متعلقہ دستاویزات بھی منگوا لیں— فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 13 جولائی کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تفتیش کے لیے 13 جولائی دن دو بجے طلب کیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب نوٹس موصول ہوگیا ہے اور نیب کا نوٹس ان کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے عمران خان کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ساتھ لانے کو کہا ہے، اس کے علاوہ انہیں اپنی ملک اور بیرون ملک جائیداد کی تفصیلات بھی لانے کو کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بنی گالہ، زمان پارک کی ریونیو دستاویز  اور شوکت خانم ٹرسٹ کی رجسٹریشن و متعلقہ دستاویزات لانے کا بھی کہا ہے۔

مزید خبریں :