Time 12 جولائی ، 2023
پاکستان

رحیم یار خان میں ڈاکوؤں نے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا

12 سے زائد مسلح ڈاکو مغویوں کو کچے میں لے گئے جس کے بعد مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس کی بھاری نفری روانہ کردی گئی: پولیس/ فائل فوٹو
12 سے زائد مسلح ڈاکو مغویوں کو کچے میں لے گئے جس کے بعد مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس کی بھاری نفری روانہ کردی گئی: پولیس/ فائل فوٹو

رحیم یار خان میں ڈاکوؤں نے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے بھونگ کے علاقے نیو فارم میں  باغ میں سوئے ہوئے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 12 سے زائد مسلح ڈاکو مغویوں کو کچے میں لے گئے جس کے بعد مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس کی بھاری نفری روانہ کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل صادق آباد سے اغوا کیےگئے ٹیکسی ڈرائیور کو بھی بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے ۔

 پولیس والے خود ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں

پنجاب اور سندھ میں کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن 6 ماہ سے جاری ہے لیکن لیکن پولیس والے خود ہی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں۔

اس سے قبل ڈاکوؤں نے تھانہ کشمور کے ایس ایچ او کو 2 پولیس اہلکاروں سمیت اغوا کر لیا تھا  جس پر  پولیس کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او اغوا کیے گئے ایک بچے کی بازیابی کے لیے کچے کے علاقے میں گئے تھے۔

 ڈاکوؤں کے آپریشن جاری

خیال رہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں 6 ماہ سے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، ضلع کشمور سے 3 ماہ کے دوران4 بچوں اور ایک خاتون سمیت 43شہریوں کو اغوا کیا گیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے پاس بڑے ہتھیار ہیں،کم وسائل کے باوجود پولیس نے کامیاب آپریشن کرکے 58 ڈاکو ہلاک کیے، ایک مسئلہ سوشل میڈیا کے ذریعے ڈاکوؤں کے جھانسے میں آنا ہے ۔

مزید خبریں :