02 جنوری ، 2013
لاہور … ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے گوجرانوالہ میں ایم ایس اور سینئر ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنانیوالے ینگ ڈاکٹر ایسوی سی ایشن گوجرانوالہ کے صدر ڈاکٹر کاشف بلال سمیت دیگر کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں آوٴٹ ڈور سروس بند کر دی، گوجرانوالہ میں ہڑتال کے باعث ایک مریض دم توڑ گیا جبکہ وائی ڈی اے کے نمائندوں نے جیو نیوز کی ٹیم پر حملہ کرکے رپورٹر کو زخمی کردیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق سرکاری اسپتالوں کی آوٴٹ ڈور سروس بند کرنے کا فیصلہ گوجرانوالہ میں وائی ڈی اے کے رہنماوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کے طور پر کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ مار پیٹ کرنے والے ینگ ڈاکٹروں کو رہا نہیں کیا جاتا، اسپتالوں کی آوٴٹ ڈور سروس بند رکھی جائے گی۔ گوجرانوالہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث ایک مریض دم توڑ گیا جبکہ ینگ ڈاکٹر زایسو سی ایشن کی جانب سے جیو نیوز کی ٹیم پر حملہ کردیا گیا جس سے رپورٹر زخمی ہوگیا۔