دنیا
Time 12 جولائی ، 2023

ماؤنٹ ایورسٹ دیکھنے جانیوالے سیاحوں کا ہیلی کاپٹر تباہ، 6 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے اڑان بھری تھی جس میں نیپال سے تعلق رکھنے والے ایک پائلٹ سمیت 5 میکسیکن سوار تھے/ فوٹو سی این این
ہیلی کاپٹر نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے اڑان بھری تھی جس میں نیپال سے تعلق رکھنے والے ایک پائلٹ سمیت 5 میکسیکن سوار تھے/ فوٹو سی این این

نیپال: ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب ہیلی کاپٹر گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب سیاحوں کا ایک ہیلی کاپٹر 6 سیاحوں کو لے کر دنیا کے سب سے بلند پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ پر جارہا تھا، اس میں موجود سیاح دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سمیت نیپال کے پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کے خواہش مند تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے اڑان بھری تھی جس میں نیپال سے تعلق رکھنے والے ایک پائلٹ سمیت 5 میکسیکن سوار تھے، ہیلی کاپٹر کا اڑان بھرنے کے 10  منٹ بعد رابطہ منقطع ہوگیا تھا جو بعد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے  مطابق مقامی افراد نے جائے حادثہ پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نکالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے رواں سال جنوری میں نیپال کے شہر پوکھارا کے مقام پر جہاز حادثے میں 68 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :