پاکستان
02 جنوری ، 2013

پشاور ائیر بیس حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ پاک فضائیہ کو پیش

پشاور ائیر بیس حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ پاک فضائیہ کو پیش

پشاور… پشاور ائیر بیس پر 15دسمبر کو ہونے والے حملے کی انٹیلے جنس رپورٹ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کو پیش کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق حملے میں ائیر فورس سمیت کسی سرکاری ادارے کا کوئی اہلکار ملوث نہیں پایا گیا۔جیو نیو ز کو انٹیلے جنس ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور ائیر بیس پردس افراد نے حملہ کیا تھا جن میں سے پانچ کی لاشیں قابل شناخت ہیں۔ دس میں سے پانچ دہشت گردوں نے پشاور ائیر بیس پر خودکش حملہ کیا اور یہ اپنی خود کش جیکٹس نہیں پھاڑ سکے۔ باقی پانچ نے آبادی میں چھپنے کی کوشش کی جہاں گھیراوٴ کے بعد خود کش جیکٹس پھاڑ لیں۔ انٹیلے جنس رپورٹ کے مطابق ہر خودکش حملہ آور کی جیکٹ میں تقریباً 4 کلو جدید سی-4دھماکہ خیز مواد تھا۔ رپورٹ کے مطابق ائیر بیس کے قریب آبادی سیکیورٹی کے لیے مسئلہ ہے اس سے دہشت گردوں نے فائدہ اٹھایا۔

مزید خبریں :