Time 17 جولائی ، 2023
کاروبار

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں ایک بار  پھر  اضافےکا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

انٹربینک شرح تبادلہ میں امریکی ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 67 پیسے بڑھا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 277 روپے 59 پیسے تھی۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے بڑھا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 286 روپے کا ہوگیا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا 

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔ 

پاکستانی شیئرز  بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 25 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 42 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 269 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔  بازار میں آج 31 کروڑ شیئرز کے سودے 6 ارب 77 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 23 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 895 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :