Time 18 جولائی ، 2023
پاکستان

رانا ثنا اللہ کی مسلسل عدم پیشی پر اے ٹی سی برہم، بذریعہ پولیس طلبی کا نوٹس جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی  وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی مسلسل عدم پیشی پر گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) برہم ہوگئی۔

رانا ثنا اللہ کے خلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں درج مقدمے کی سماعت  انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالا میں ہوئی۔

 مسلسل عدم پیشی پر عدالت رانا ثنااللہ کے وکلا پر برہم ہوگئی اور 25 جولائی کو رانا ثنا اللہ کو طلب کرلیا، عدالت نے رانا ثنا اللہ کو  بذریعہ پولیس طلبی کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔

عدالت نے حکم دیا ہےکہ پولیس ملزم رانا ثنا اللہ کو پابند کرےکہ وہ ہر صورت عدالت میں پیش ہوں۔

عدالت نے رانا ثنا اللہ کے ضمانتی کو بھی25 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ  رانا ثنا اللہ کے خلاف 5 اگست 2022  کو (ق) لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا جس میں ان  پر چیف سیکرٹری اور  ان کے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام  عائد کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :