Time 18 جولائی ، 2023
پاکستان

امریکی حکومت کے فنڈ سے کراچی کے 24 طلبہ امریکی خلائی اور راکٹ سینٹر کے کیمپ میں شریک

امریکی حکومت کے فنڈ سے کراچی کے تین اسکولوں سے تعلق رکھنے والے 24 طلبہ و طالبات امریکی خلائی و راکٹ سنٹر کی خلائی کیمپ میں شریک ہیں۔

یہ خلائی کیمپ امریکی ریاست الاباما کے شہر ہنٹس ول میں واقع ہے، اس سرگرمی کا انعقاد امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی اور داؤد فاؤنڈیش کے باہمی تعاون سے کیا گیا جس کا مقصد کراچی کے 50 اسکولوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی  کی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

امریکا کی جانب سے طویل عرصے سے مختلف تعلیمی پروگراموں کے ذریعے پاکستان میں اسٹیم تعلیم فروغ کیلئے مسلسل تعاون جاری ہے جس میں 2011 اور 2015 میں پاکستانی طالب علموں کو خلائی کیمپ بھیجنا بھی شامل ہے۔

امریکی قونصل جنرل نکول تھیریوٹ نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے ذہین اور باصلاحیت نوجوان طلبہ کو امریکی میں خلائی کیمپ بھیجنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو کہ تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ ماحول دوست ٹیکنالوجیز اور انٹرپرینیورشپ کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا عزم رکھنے والے ان طلبہ و طالبات کیلئے انعام ہے۔

انہوں نے بتایاکہ انٹر اسکول کی سطح پر ماحولیاتی پائیداری اور انٹرپرینیورشپ کے موضوع پر مقا بلوں کا انعقاد ہوا اور تمام اسکولوں کی مسابقتی ٹیموں کو سائنس کٹس فراہم کی گئیں، مقابلوں میں ججوں کے پینل نے تین اسکولوں کے 8 طلبہ اور ایک استاد کے منصوبوں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے منتخب کیا، اس کے نتیجے میں 24 طلبہ اور تین اساتذہ پر مشتمل تمام تینوں ٹیموں کو حال ہی میں الاباما کے شہر ہنٹس ویل جاکر خلائی کیمپ میں حصہ لینے کا موقع ملا۔

مزید خبریں :